ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے سرکٹ ہاؤس، پلوامہ میں ایک کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے مختلف علاقہ جات سے مدعو کیے گئے فنکاروں نے مختلف زبان میں نغمے گاکر حاضرین کو محظوط کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 75ویں یومِ آزادی کی نسبت سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فنکاروں نے مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: ذاتی خرچ سے محرم الحرام کے تعلق سے بینرس بنانے والے دو بھائی
پروگرام میں ڈی سی پلوامہ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔