جہاں وادی کشمیر اپنی منفرد خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں معروف ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں موجود پنر ڈیم سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں اپنی آن بان اور شان کی وجہ سے مشہور سیاحتی مرکز کے طور ابھر رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی مبینہ غفلت شعاری ڈیم کی خستہ حالی کا موجب بن گئی ہے۔
فی الوقت ڈیم کے ارد گرد صفائی کا فقدان ہے جبکہ عرصہ دراز سے ڈیم کی صفائی نہ کئے جانے سے ڈیم کا حجم ہر گزرتے روز کے ساتھ گھٹتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: تحصیلدار کی کرسی ایک سال سے خالی
ایک چھوٹے بچے نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ پنر ڈیم کی سیر کریں۔
ادھر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیم میں نہانے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ ایک بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔
مقامی شہری بشیر احمد نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شالہ درمن علاقے میں تالاب میں نہانے کے دوران ایک نوجوان کی موت ہوئی تھی لہٰذا یہاں بھی ایسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ڈیم میں نہانے پر پابندی لگائی جایے
غرض پنر ڈیم کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات وقت کی ضرورت بھی ہے اور عوام کی مانگ بھی ہے۔