ETV Bharat / state

Free Medical Camp سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:31 PM IST

سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے پیر کے روز پلوامہ کے بیلو علاقے کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ طبی کیمپ میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔

crpf 183 Battalion-organised-free-medical-camp-in-pulwama
سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیلو علاقے کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیر کے روز سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ اس موقع پر نہ صرف ان کو تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جس کو لوگوں نے کافی سراہا۔
مقامی لوگوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا،جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جو کافی اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سی آر پی ایف کی جانب سے ایک اچھی کوشش ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن نے شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہوں مفت ادویات فراہم کی۔ اس کے علاوہ انہیں ماہرانہ مشورہ بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Free Medical Camp پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

اس موقع پر سی آر پی 183 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر آر ڈی جینی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر طبی نگہداشت کی کمی ہوتی ہیں۔ اور ان کمپبوں کے انعقاد سے سی آر پی ایف اور عوام کے درمیان دوری کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات ہے، جس کی مسائل ہمیں حال ہی کو دیکھنے کو ملی، جب ایک نوجوانوں نے علاقے میں ایک اہلکار سے ہتھیار چھینا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو سرینڈر کرنے پر مجبور کیا اور نوجوان نے ہتھیار واپس لایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.