ETV Bharat / state

Roads Shambles in Tral دیور چھترگام سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - کشمیر کی سڑکیں خستہ حال

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دیور چھتروگام سڑک خستہ حال ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

chutogram-tral-road-in-shambles-residents-demand-renovation
دیور چھترگام سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 3:56 PM IST

دیور چھترگام سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ترال (پلوامہ): گزشتہ کئی برسوں کے دوران اگرچہ ترال علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور جس کا اعتراف مقامی لوگ بار بار کر رہے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود دیور چھتروگام سڑک خستہ حالی کی شکار ہوگئی ہے۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس رابطہ سڑک کی طرف پچھلے پندرہ برسوں کے دوران توجہ ہی نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ معوملی بارش ہونمے کے بعد سڑک کے گھڑوں میں پانی جمع ہوتا ہے،جس کی وجہ سے چلنے بھرنے میں دشورای پیش آتی ہے۔

مزید پڑھیں: Tral road in shambles: نودل ترال سڑک انتہائی خستہ

مقامی لوگوں کے مطابق بارہا انہوں نے متعلقہ حکام سے اس بارے میں توجہ دینے کی گزارش کی، لیکن وہ تمام بے سود ہوئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ گاؤں میں اقلیتی فرقہ سے وابستہ سکھ برادری کے لوگ ہی رہایش پزیر ہیں اور، شاید یہی وجہ ہے کہ اس گاؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔
مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے سڑک کی تجدید مرمت کی مانگ کی ہے ،تاکہ عوام کو، راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.