ETV Bharat / state

BJP Kickstarts Jan Samwad Campaign: بی جے پی نے شروع کی عوامی رابطہ مہم - الطاف ٹھاکر ترال دورہ

جموں و کشمیر میں بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ریلیز اور کنونشن کا انعقاد عمل میں لا رہی ہیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 7:44 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی (بی جے پی) نے عوامی رابطہ مہم کی شروعات کی۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے ہفتہ ترال علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارمولہ علاقے میں عوامی رابطہ مہم ’’جن سمواد ابھیان‘‘ کی شروعات کی اور وہاں عوام کو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔

اس موقع پر عوامی وفود نے متعدد مسائل الطاف ٹھاکر کی نوٹس میں لائے جن پر بی جے پی ترجمان نے غور کرنے کی یقین دہانی کی۔ بعد ازاں الطاف ٹھاکر نے نودل فروٹ منڈی میں باغ مالکان اور فروٹ ٹریڈرس کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ ٹھاکر نے میوہ تاجرین اور کاشتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: BJP Celebrates Accession day لوگوں کو یوم الحاق کی تاریخی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’ترال علاقے کو گزشتہ حکومتوں نے نظر انداز کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس کو ترقی کے نقشہ پر لایا جائے۔‘‘ واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے جموں و کشمیر کے طول و ارض میں ’’جن سمواد ابھیان‘‘ مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں بی جے پی لیڈران عوامی وفود سے ملاقات کر رہے ہیں۔ گرچہ جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی ریلیز اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے لوگوں کو اپنی اپنی پارٹیز میں شمولیت کرنے اور الیکشن کے دوران ان کے نمائندوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے ابھار رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.