پلوامہ: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فارم بونرہ بھی فلوریکلچرل مشن کو فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہیں۔ اس مشن کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فارم بونرہ کی جانب سے وادی بھر کے کسانوں میں مختلف پھولوں کے بیج اور پنیری تقسیم کی گئیں۔ فلوریکلچرل مشن کا مقصد ہے کہ لوگوں اس سے روزگار حاصل کر سکے، ساتھ ہی فلوریکلچرل کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے Awareness cum distribution regarding floricultural mission in Pulwama۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فارم، بونرہ میں وادی کے 52 کسانوں میں محتلف اقسام کے بیچ اور پنیری تقسیم کی گی۔ وہیں اس سے قبل اسے فلوریکلچرل مشن کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے اسکولی بچوں کا بھی فلوریکلچرل مشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں اس کے بارے میں جانکاری کے ساتھ ساتھ اس مشن کے جڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔ تاکہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار بھی حاصل کر سکے۔
وادی کشمیر کا سب سے پڑا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کا فارم ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے میں موجود ہے جہاں اس فارم میں سال بر ہزاروں افراد روزگار حاصل کررہے وہی اس فارم سے سرکار کو کافی اچھی آمدنی ہوتی ہیں۔ یہ فارم اگرچہ کئی سو کنال عارضی پر پھلا ہوا اور اس فارم میں لیونڈ اور دوسرے پھول آگاہ جاتے ہیں جس سے تیل حاصل کرکے ملک کے ساتھ ساتھ باقی کئی ممالک میں سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس فارم اور ملک کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع بڈگام کے چاڑورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی روبینہ تبسم نے بات کرتے ہوئے کہا میں سال 2006 سے فلوریکلچرل سے وابستہ ہوں اور میں محتلف اقسام کے پھول اگاتی ہوں۔ ارشد احمد میر نے بات کرتے ہوئے کہا میں فلوریکلچرل کے ساتھ سال 2012 سے وابستہ ہوں اور ہر ایک اقسام کے پھول میرے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن نے جو فلوریکلچرل مشن شروع کیا ہے اس سے کسانوں کو کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا اسے سے قبل یہ بیچ اور پنیری ہمیں خود خریدنے پڑتی تھی۔ لیکن اب اس فلوریکلچرل مشن کے تحت ہمیں یہ مفت میں دی جا رہی ہے اس سے فلوریکلچرل کو کافی فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں:
- Employment to Youths In Pulwama: پلوامہ کی خود کفیل خاتون
- ACB Raids in Pulwama: اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائی کی
اس سلسلے میں محمد اشرف میر نے بات کرتے ہوئے کہا اگر یہاں کے نوجوان اس فلوریکلچرل مشن کے ساتھ جڑ جائیں گے تو وہ اچھے سے اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ اس موقع پر بونرہ فارم کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے بات کرتے ہوئے کہا فلوریکلچرل مشن کے تحت ہم کسانوں کو فروغ دینے کے ہم کسانوں کو ہم یہاں سے ہر اقسام کے بیچ اور پنیری تقسیم کررہے ہے تاکہ اس فلوریکلچرل کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے اور اس سے یہاں کے نوجوان روزگار حاصل کرسکے۔