اونتی پورہ پولیس نے دعوی کیا کہ انہوں نے ان دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے چرسو کے مقام پر ناکہ پارٹی پر دو گرینڈ پھینکے تھے حالانکہ دونوں گرینیڈ پھٹے نہیں تھے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اس واقعہ کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کرنے کے لیے ناکہ بندی کی جس دوران معلوم ہوا کہ حملہ آور سفید رنگ کی بائیک پر سوار تھے اور محض چار گھنٹے کے اندر سیل نامی گاؤں سے ان دونوں عسکریت پسندوں کو بائیک سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت عمر اور زاہد یوسف کے طور پر ہوئی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔