ETV Bharat / state

CRPF Raising Day: سی آر پی ایف 110 بٹالین کا یوم تاسیس، اونتی پورہ میں میلہ منعقد - 110 بٹالین کے یوم تاسیس

ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ، اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے CRPF Organized Fair on Raising Day میلہ میں جوانوں کی تفریحی کے لیے مختلف مسابقوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

110 Bn CRPF Raising Day: سی آر پی ایف 110بٹالین کا یوم تاسیس، اونتی پورہ میں میلہ منعقد

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 6:38 PM IST

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 110 بٹالین کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ میں واقع بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ 110 Bn CRPF Organised fair on Raising Day اس میلے میں جوانوں کے لیے تفریحی اور مختلف ثقافتی پروگرامز کے ساتھ ساتھ جوانوں کو سائبر کرائم کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

سی آر پی ایف 110بٹالین کا یوم تاسیس، اونتی پورہ میں میلہ منعقد

سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میلہ میں 110 بٹالین کے اعلیٰ افسران سمیت مختلف سِول محکموں کے ملازمین اور افسران نے بھی شرکت کی۔ CRPF Fair in Awantipora ای ٹی وی بھارت کے ساتھ یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 110 بٹالین کے انسپکٹر شراون یادو نے بتایا کہ 'سی آر پی ایف کا یہ بٹالین سب سے زیادہ حساس علاقے۔کشمیر میں تعینات ہے اور بٹالین کے جوان اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جگہ ڈیوٹی دے رہے ہیں جہاں 2019میں سی آر پی ایف کے چالیس جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، لہذا یہ جگہ ہمارے لیے مندر سے کم نہیں۔‘‘ شراون یادو نے مزید بتایا کہ ’’لیتہ پورہ کی سرزمین زعفران کے لیے بھی مشہور ہے جبکہ کشمیر کی معروف خاتون شاعرہ حبہ خاتون کا مسکن بھی یہیں رہا ہے ’’ہمارا بٹالین انتہائی خوش قسمت ہے کہ ہمیں اس جگہ ڈیوٹی کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘

سی آر پی ایف 110 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر یوگیش پروہت نے بتایا کہ ’’یوم تاسیس آٹھ اپریل کو منایا جاتا ہے تاہم اس بار ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔‘‘ 110 Bn CRPF Raising Dayانہوں نے کہا کہ ابتدائی تقریب میں جوانوں کے تفریح کے لیے میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جبکہ اسکے بعد شجر کاری مہم، عوام کے لیے مفت طبی کیمپ سمیت دیگر تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.