ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں علماء حضرات کی پریس کانفرنس - ای ٹی وی بھارت

فیض القرآن قاسمی مارکیٹ منڈی اراکین کمیٹی کے چیرمین لیکچرار ابوبکر نے نرسنگھانند کے بیان کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسنگھانند کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پونچھ: منڈی میں علماء حضرات کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 8:09 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی مرکزی جامع مسجد شریف، جماعت رضائے مصطفیٰ و جامع فیض القرآن قاسمی مارکیٹ کے اراکین کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی۔

پونچھ: منڈی میں علماء حضرات کی پریس کانفرنس

اس موقع پر فیض القرآن قاسمی مارکیٹ منڈی اراکین کمیٹی کے چیرمین لیکچرار ابوبکر نے نرسنگھانند کے بیان کو لیکر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسنگھانند کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان کے علاوہ مولانا سید فاضل امام و خطیب مرکزی جامع مسجد رضائے مصطفیٰ منڈی نے ضلع پونچھ سمیت تحصیل منڈی کی عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ کی جانب سے بتائی جارہی تدبیر پر عمل پیرا ہوں۔ اور رمضان المبارک میں دعائیں کریں کہ اس کورونا وائرس وبا سے سب محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.