ETV Bharat / state

پونچھ میں منشیات فروش کی جائیداد پولیس نے ضبط کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 3:31 PM IST

Updated : Dec 16, 2023, 6:46 PM IST

Drug Dealers Property Attached جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت شاکر الدین ساکن دگوار ترون تحصیل حویلی ضلع پونچھ نامی ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

Police Attached property Of Drug Dealers in Poonch
پونچھ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس

پونچھ: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیدد ضبط کی ہے۔

ایس ایس پی پونچھ ونے کمات نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت شاکر الدین ساکن دگوار ترون تحصیل حویلی ضلع پونچھ نامی ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیداد میں 45 لاکھ 86 ہزار 15 روپیے مالیت کا ایک یک منزلہ رہائشی مکان، 33 لاکھ روپیے کا ایک جے سی بی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ محمد یاسین کا 9 لاکھ روپیے مالیت کا ایک ٹریکٹر بھی ضبط کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پونچھ پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش اور انکوائری کے دوران ضبط شدہ رہائشی مکان اور گاڑیوں کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں مالکان کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مینڈھر میں محمود حسین، ظفر اقبال اور اور جا وید اقبال نامی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی لاکھوں روپیے مالیت کی مشترکہ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے معاشرے سے اس بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

Last Updated : Dec 16, 2023, 6:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.