ETV Bharat / state

Man Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملہ میں پچاس سالہ شخص زخمی - پونچھ ریچھ حملہ

ضلع پونچھ کے مہارکوٹ، منڈی علاقے میں ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ 50 year old Man Injured in Bear Attack

ریچھ کے حملہ میں پچاس سالہ شخص زخمی
ریچھ کے حملہ میں پچاس سالہ شخص زخمی
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 7:46 PM IST

ریچھ کے حملہ میں پچاس سالہ شخص زخمی

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں ایک ریچھ نے پچاس سالہ شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ منڈی کے دور دراز دیہی علاقہ مہارکوٹ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک پچاس سالہ شخص - جس کی شناخت محمد رشید ولد فقیر محمد ساکنہ مہارکوٹ کے طور پر ہوئی ہے - صبح اپنے گھر کے قریب گھاس کاٹنے گیا اور، مقامی باشندوں کے مطابق، اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی باشندوں نے خون میں لت پت زخمی شخص کو کندھوں پر اٹھا کر پلیرہ علاقے کی مین سڑک تک پہنچایا جہاں سے گاڑی میں بٹھا کر سب ضلع اسپتال پہنچایا۔ منڈی سب ضلع اسپتال میں بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے زخمی شخص کو بہتر طبی معائنہ کے لے سب ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ اسپتال عملہ کے مطابق انہوں نے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کئی ٹیسٹ بھی کیے اور انہوں نے زخمی شخص کی حالت مستحکم قرار دی۔

مہارکوٹ کے ایک مقامی باشندے، جس نے محمد رشید کو اسپتال پہنچایا، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مہارکوٹ سے پلیرہ تک دشوار گزار اور تین گھنٹے کا سفر طے کرکے محمد رشید کو کندھوں پر اٹھا کر طے کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے سے لوگوں کو اس جیسی ایمرجنسی کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا بعض اوقات مریض کی راستے میں ہی موت ہو جاتی ہے۔ دریں اثناء، انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے انسانی بستیوں کے قریب جنگلی جانوروں کو پکڑ کر انہیں جنگل میں چھوڑے جانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں انہوں نے ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے پچاس سالہ محمد رشید کی مالی معاونت کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Man injured in bear attack ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.