ETV Bharat / state

Haj 2023 حج 2023 کے تحت آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز - آن لائن فارم بھرنے کا آغاز

حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ آج سےآن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا کا جا رہا ہے اور ہم پوری طرح سے عازمین کی خدمات کے لئے تیار ہیں۔ آن لائن فارم بھرنے کے دوران لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے حج فارم سے متعلق ساری معلومات موبائل فون پر مہیا کی گئی ہیں۔

حج 2023
حج 2023
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 6:17 PM IST

Updated : Feb 10, 2023, 7:53 PM IST

حج 2023 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا ہے، حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ آج سےآن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہم پوری طرح سے عازمین کی خدمات کے لئے تیار ہیں۔ آن لائن فارم بھرنے کے دوران لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے حج فارم سے متعلق ساری معلومات موبائل فون پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی کے پاس اگر کمپیوٹر نہ ہو تو وہ موبائل فون سے بھی اپلیکیشن دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اس بار عازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے کی وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں اُنکے سہولت کے حساب سے اُنہیں اسی امبارگشن پوائنٹ سے روانہ کیا جائیگا ، حج کے لئے 25 امبارگشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور اس بار عازمین کی عمر کی میعاد بھی ختم کر دی گئی۔خواتین، بچوں اور معذوروں پر خاص خیال رکھا گیا ہے اُنہیں خاص سہولتیں دی جائیگی۔لیکِن ویکسین ہر ایک کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے 80 فیصد کوٹہ حج کمیٹی کے لئے مختص کیا ہے جبکہ پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 75 ہزار 25 عازمین اس بار حج کے لیے روانہ کئے جائینگے۔

آپ کو بتا دیں حج کی پالیسی میں تاخیر کے سبب اب حج کمیٹی کے سر پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وقت کم ہے، اس لئے رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمےداریاں پوری طرح سے نبھا رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:New Haj Policy نئی حج پالیسی کا اعلان، کئی بڑی تبدیلوں کے ساتھ سستا ہوگا سفر حج

Last Updated : Feb 10, 2023, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.