ہائیڈرالک سرکل ضلع کپوارہ کے سپرانٹنڈنگٹ انجینئر آفس، ہندوارہ کے احاطے میں جمع ہوکر مقامی ٹھیکہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ Contractors Protest in Handwaraکیا۔
احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے ’’برسوں سے واجب الادا رقومات کو واگزار‘‘ کیے جانے کی مانگ Contractors Protest in Handwaraکرتے ہوئے ہائیڈرالک سرکل آفس میں تعینات سپرانٹنڈنگٹ انجینئر (ایس ای) کے خلاف کارروائی کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ تین برسوں کے دوران ایس ای محض چند روز ہی دفتر میں آئے اور اکثر و بیشتر سرینگر میں رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایس ای کی جانب سے دفتر سے غائب رہنے کا خمیازہ غریب ٹھیکہ داروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔‘‘
ٹھیکہ داروں نے دعویٰ کیا کہ ایس ای نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ایک بھی بل پاس نہیں کی، اور مقامی ٹھیکہ داروں کے لاکھوں روپے واجب الادا ہے اور ٹھیکہ دار مالی تنگدستی کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہ ’’نہ صرف ٹھیکہ داروں کا واجب الادا بقایہ ہے ایس ای کی دفتر سے غیر حاضری کے سبب انتظامیہ کی جانب سے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا رہا۔‘‘
احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے واجب الادا رقومات کو فوری طور واگزار کیے جانے کے علاوہ ایس ای کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔