کولگام: این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد کولگام کی ایک خصوصی عدالت نے سال گزشتہ ایک استانی رجنی بالا اور ایک بینک منیجر وجے کمار سمیت مختلف جرائم اور ٹارگیٹ ہلاکتوں کے مقدمات میں ملوث 5 سرگرم جنگجوئوں کو اشتہاری مجرم قرار دے کر ان کے خلاف اعلامیہ جاری کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایس آئی یو کشمیر کی درخواست پر پانچ عسکریت پسندوں کے خلاف اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں ان عسکریت پسندوں کی شناخت ارجمند گلزار عرف حمزہ ولد گلزار احمد ڈار ساکن کھر بٹہ پورہ پلوامہ، بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چکی چولنڈ شوپیاں، سمیر احمد شیخ عرف کامران بھائی ولد فاروق احمد شیخ چکی چولنڈ شوپیاں، عابد رمضان شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں اور باسط امین بٹ ولد محمد امین بٹ ساکن فرصل کولگام کے بطور کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اعلامیہ جاری کرنے سے قبل عدالت نے مذکورہ عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وانٹ بھی جاری کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق یہ علامیہ احکامات مذکورہ عسکریت پسند کے آبائی گائوں میں نمایاں مقامات پر پڑھی گئیں اور اعلامیہ کی کاپیاں ان کی رہائش جگہوں، مکانات اور نمایاں جگہوں پر چسپاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: Warrant Against Militants کشتواڑ کے تیرہ عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ عسکریت پسند کے خلاف مزید قانونی کارروائیاں انجام دینے سے قبل عدالت نے ان کو عدالت یا تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیمیں مقامی پولیس اور مجسٹریٹوں کے ہمراہ کولگام، شوپیاں اور پلوامہ میں مذکورہ جنگجوئوں کے آبائی گائوں گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایس او پیز پر من و عن عمل کیا گیا۔
(یو این آئی)