ETV Bharat / state

کولگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک - Encounter underway in kulgam

کولگام میں سکیوریٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین کل سے ہی تصادم جاری ہے۔

Encounter
Encounter
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 2:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لکڑی پورہ نہامہ میں کل سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شروع ہوئی جھڑپ آج دوپہر ختم ہوئی ہے۔ اس دوران محاصرے میں سکیوریٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ اسی طرح کا ہے جیسا کل کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون سے برآمد کیا گیا تھا، جسے بھارتیہ فوج نے مار گرایا تھا۔

کولگام میں جھڑپ جاری، ایک عسکریت پسند ہلاک

محاصرے کے دوران مقامی لوگوں اور سکیوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس دوران علاقے کے سارے راستے بند کردیے گیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں کئی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے حالانکہ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند پاکستان کا بتایا جارہا ہے، جس کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ ایک دوسرا عسکریت بسند وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

فی الحال علاقہ میں حالات کشدہ ہے۔

Last Updated : Jun 21, 2020, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.