کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناو پورہ میر بازار علاقے میں بدھ کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تسادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت یاسر وانی ساکن وانگد کولگام اور رائیس منظور ساکن چھوڑی پورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے ایک ایک کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ انکاؤنٹر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ آپریشن کی جگہ یاترا روٹ کے بہت قریب ہے۔
قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے ناو پورہ میر بازار علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ Encounter in Kulgam
پولیس ترجمان کے مطابق خود کو سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں پاکر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں چلا کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں دیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔
تازہ اطلاع کے مطابق تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے کولگام کے ناو پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پوندوں کے درمیان تصادم کی اطلاع دی تھی۔ Encounter in Kulgam
مزید پڑھیں: