ETV Bharat / state

Kishtwar Road Accident کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دو زخمی - کشتواڑ ایک ہلاک دو زخمی

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ One Killed 2 Injured during Road Accident in Kishtwar

Kishtwar Road Accident:کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دو زخمی

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 3:26 PM IST

کشتواڑ: ضلع کشتواڑ کے سرگوڑی، کیشوان میں ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AA 1966 حادثے کا شکار ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ سے کیشوان کی طرف جا رہی گاڑی سرگواڑی نالہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ ٹھاکرائی کی ٹیم اور مقامی رضا کار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔ Kishtwar Road Accident 1 Killed 2 Injured

کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دو زخمی

بچاؤ کاروائی کے دوران زخمی ہوئے تینوں مسافرین کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ ضلع ہسپتال کشتواڑ پہنچتے ہی ساجن کمار ولد برج لال ساکنہ انجول ٹھاکرائی زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ گاڑی میں سوار دو دیگر افراد - راہل شرما ولد اشونی کمار ساکنہ کیشوان، انکش کمار ولد ستیش کمار شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کا ضلع ہسپتال کشتواڑ میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کشتواڑ کے ٹھاکرائی علاقے میں اس سے قبل بھی کئی دلخراش سڑک حادثے رونما ہو چکے ہیں، جن میں کئی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اکثر و بیشتر خستہ حال سڑکوں کے باعث ہی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.