ETV Bharat / state

کشتواڑ میں مفتی طبی کیمپ منعقد

صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منعقدہ طبی میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ Army Organised Medical Camp In Paddar Kishtwar

کشتواڑ میں مفتی طبی کیمپ منعقد
کشتواڑ میں مفتی طبی کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 8:54 PM IST

کشتواڑ میں مفتی طبی کیمپ منعقد

کشتواڑ (جمون کشمیر) : پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پاڈر سب ڈویژن میں فوج کی 17راشٹریہ رائفلز نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ جہاں طبی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو طبی معائنہ کیا گیا وہیں میڈیکل کیمپ میں آئے مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ طبی کیمپ میں فوجی افسران کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مہمان خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاڈر کے گلاب گڑھ میں فوج کی جانب سے طبی کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے لوگوں، ملکی سالمیت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو راحت پہنچانے اور انہیں با اختیار بنائے جانے کے حوالہ سے بھی کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور طبی کیمپس کا انعقاد بھی ان ہی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ

ادھر، کیمپ میں آئے مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ’’کشتواڑ ایک علاقہ ہے جسے پچھلی حکومتوں نے پوری طرح سے نظر انداز کیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کی پالیسی کے ووٹ بینک کی سیاست سے بالاتر، مرکزی حکومت کشتواڑ جیسے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو راحت پہنچانے اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وعدہ بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.