ETV Bharat / state

Policeman kills Pregnant wife کٹھوعہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے حاملہ بیوی کا مبینہ قتل - ایس پی او نے بیوی کا قتل کیا

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک ایس پی او نے اپنی حاملہ بیوی کا مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ملزم ایس پی او موہن لال قتل انجام دینے کے بعد فرارہوگئے۔ وہیں گاؤں والوں نےاس واردات کے انجام دینے کے بعد ملزم کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ Policeman kills Pregnant wife

policeman-kills-pregnant-wife-in-kathua
کٹھوعہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے حاملہ بیوی کا مبینہ قتل
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:17 PM IST

Updated : Aug 23, 2022, 9:08 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے اپنی حاملہ بیوی پر فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کے ہجوم نے ایس پی او کے گھر کو نذر آتش کیا۔ایس پی او گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔Policeman kills Pregnant wife
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے دھرالتا گاؤں میں منگل کے روز سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) موہن لال نے مبینہ طورپر بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران اُس پر فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔SPO kills Pregnant wife in kathua
معلوم ہوا ہے کہ 32 سالہ آشا دیوی کو اپنے خاوند کے ساتھ کسی بات بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس پی او اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور سروس رائفل سے بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ایس پی ا و جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کے بعد لوگوں کے ایک ہجوم نے ایس پی او کے گھر کو نذر آتش کیا۔مہلوک خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھی اور فائرنگ کے بعد اُس کے پیٹ میں پل رہے بچے کی بھی موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مفرور ایس پی او کو تلاش کرنے کی خاطر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 23, 2022, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.