ETV Bharat / state

Interview With Eye Specialist: ماہرچشم امراض ڈاکٹرودیا شری سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 6:04 PM IST

آنکھوں کے انفیکشن میں سے ایک آشوب چشم ہے جو ان دنوں تیزی سے پھیل رہا ہے، آنکھوں کے انفیکشن سے متعلق یادگیر کے ڈاکٹر ودیا شری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ آنکھوں کا انفیکشن ان دنوں تیزی سے پھیل رہا ہے، جو کوئی اس سے متاثر ہورہا ہے، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز سے رجوع ہوں اور ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات کا استعمال کریں۔

ماہرچشم امراض ڈاکٹرودیا شری سے خصوصی گفتگو

یادگیر : آنکھیں ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہیں۔ آنکھوں کی بدولت ہم اس خوبصورت دنیا کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن جب جسم کے یہ نازک حصے کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے، تو انسان بے چین ہو جاتا ہے۔ اگر ہم آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق بات کریں تو یہی نتیجہ سامنے آتا ہے کہ آنکھوں کی مختلف بیماریاں ہیں، جن کا فوری علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

آنکھوں کے انفیکشن میں سے ایک آشوب چشم ہے، جو ان دنوں تیزی سے پھیل رہا ہے، آنکھوں کے انفیکشن سے متعلق ڈاکٹر ودیا شری یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ آنکھوں کا انفیکشن ان دنوں تیزی سے پھیل رہا ہے جو کوئی اس سے متاثر ہو رہا ہے، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز سے رجوع ہوں اور ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں، کہ جب کوئی آنکھوں کے انفکشن سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ تو وہ میڈیکل اسٹور سے دوائیں لے کر استعمال کرتے ہیں، جو سراسر غلط ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے آنکھیں بہت ہی نازک اعضا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کا انفیکشن بیکٹیریل وائرل الرجک کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں میں خون کی چھوٹی نالیوں میں سوجن آجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنکھوں کی سفیدی سرخ گلابی نظر آتی ہے۔ آشوب چشم عام طور پر وائرل انفیکشن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:Contaminated Cough Syrups:ڈبلیو ایچ او نے عراق کیلئے بھارت میں تیار ہونے کھانسی کے شربت کو آلودہ قرار دیا

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر سے رجوع ہو کر دوائیں لیں اور گھر میں ایک سے زائد لوگوں کو اگر یہ شکایت ہے تو الگ الگ دوائیں استعمال کریں اور ایک دوسرے کی استعمال شدہ چیزوں کو الگ رکھیں۔ آنکھیں سرخ ہونے کی صورت میں تیز روشنی سے بچنے کے لیےکالے چشمے کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.