ETV Bharat / state

Jharkhand Road Accident جھارکھنڈ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - گُملہ کے ڈمری میں سڑک حادثہ

ضلع گُملہ کے علاقے ڈمری میں 40 افراد سے بھری پک اپ وین کو حادثہ پیش آیا۔ جس میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accident in Gumla

جھارکھنڈ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
جھارکھنڈ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : May 3, 2023, 11:49 AM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے گُملا ضلع میں ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ منگل کی دیر رات ڈمری تھانہ علاقہ کے جرڈا گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ وین الٹ گئی۔ وین میں تقریباً 40 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گملہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈمری تھانہ علاقہ کے کٹاری گاؤں کے لوگ ایک لڑکی کی شادی کے لیے سارنگ ڈیہ نامی گاؤں گئے تھے۔ شادی کی تکمیل کے بعد تمام افراد پک اپ وین میں اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ جرڈا گاؤں کے قریب پک اپ وین بے قابو ہو کر تین بار الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Accident in Ramgarh رام گڑھ میں بس حادثہ کا شکار، تین افراد ہلاک، دو درجن سے زائد زخمی

مرنے والوں میں دلہن کی ماں لُندری دیوی، والد سندر گیار، پولیکر کنڈو، سویتا دیوی اور السو ناگیشیا شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے RIMS رانچی لایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 25 اپریل کو جھارکھنڈ کے رام گڑھ کے تھانہ علاقہ کے چتوپالو وادی میں ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.