ETV Bharat / state

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا ڈی ڈی سی انتخابات متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ 'وہ تفرقہ انگیز قوتوں کو جمہوری سپیس پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔'

اجتماعی طور پر ڈی ڈی سی انتخابات لڑیں گے

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Nov 7, 2020, 7:05 PM IST

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے جموں و کشمیر میں آنے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات متحد ہو کر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اجتماعی طور پر ڈی ڈی سی انتخابات لڑیں گے

اتحاد نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ وہ تفرقہ انگیز قوتوں کو جمہوری سپیس پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہفتے کو اتحاد کے بیشتر لیڈران کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہماری یہاں میٹنگ ہوئی۔ اس کا ایک ایجنڈا آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات بھی تھا'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ لیا ہے کہ ہم یہ انتخابات متحد ہو کر لڑیں گے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ اختلاف کے باوجود اہم بات یہ ہے کہ ہم تفرقہ انگیز قوتوں کو جمہوری سپیس پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں'۔

سجاد لون نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران پہلی بار جموں آئے ہوئے ہیں اور یہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد، جن میں سیاسی اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل تھے، نے ہمارے ساتھ ملاقات کی۔

فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر دائیں بازو کی جماعتوں کا احتجاج

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ جو جذبات ہم نے کشمیر میں دیکھے وہی جذبات ہم نے یہاں بھی پائے۔ جن سے بھی ہم نے ملاقات کی ہم نے ان کو مشکلات میں گھرا ہوا پایا۔ وہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں سے نا خوش ہیں'۔

قبل ازیں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے یہاں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بٹھنڈی میں واقع رہائش گاہ پر ہفتے کی صبح گیارہ بجے شروع ہوا تھا۔

نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ بھی اعلامیہ کے ارکان سے ملاقی ہوئے۔ علاوہ ازیں سکھ، پنڈت اور گجر و بکروال برادریوں کے وفود نے بھی عوامی اتحاد کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان جانا ہوتا تو 1947 میں ہی چلے گئے ہوتے: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ اپنے ایک ساتھی انیتا ٹھاکر کے ساتھ آج گپکار اعلامیہ کے اراکین کے ساتھ ملاقی ہوئے'۔

انہوں نے اپنے مزید ٹویٹس میں کہا کہ جموں میں عوامی اتحاد کے اراکین نے آج سکھ، پنڈت، گجر و بکروال، ایس سی اور او بی سی براداریوں کے وفود کے ساتھ ملاقات کی۔

قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں اعلامیہ کے اراکین کی دو میٹنگیں ہوئیں اور اس کے علاوہ اس کے بعض اراکین نے عمر عبداللہ کی سربراہی میں لداخ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف وفود کے علاوہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس، اسلامیہ سکول کرگل اور امام خمینی میمورل ٹرسٹ کے وفود کے ساتھ ملاقات کی۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.