ETV Bharat / state

Highway Closed, Passengers, Yatris Stranded: سرینگر - جموں شاہراہ بند، یاتری، مسافرین جموں میں درماندہ - شاہراہ بند ہونے سے امرناتھ یاتریوں

ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شد و مد سے جاری ہے اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں شاہراہ کو بدھ کی شام تک بحال کر دیا جائے گا۔ وہیں تاریخی مغل شاہراہ کو بھی دُبجن اور پیر کی گلی کے مقام پر پتھر گر آنے سے ٹریفک کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔

Highway Closed, Passengers, Yatris Stranded: سرینگر - جموں شاہراہ بند، یاتری، مسافرین جموں میں درماندہ

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 3:01 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 5:01 PM IST

جموں: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں گذشتہ شب سے جاری بارش کے سبب متعدد مقامات پر پتھر گر آنے کی وجہ سے حکام نے ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔ Srinagar Jammu Highway Closed for Traffic شاہراہ بند ہونے سے امرناتھ یاتریوں کو ضلع رام بن میں ہی روک کر یاتری نواس میں ٹھہرایا گیا ہے، وہیں مسافرین سمیت یاتریوں کو وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

سرینگر - جموں شاہراہ بند، یاتری، مسافرین جموں میں درماندہ

جموں سے بدھ کو ایک ہزار سے زائد یاتری امرناتھ گپھا کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہونے سے انہیں یاتری نواس رام بن میں ٹھہرایا گیا ہے۔ Highway closed Yatra Halted حکام کا کہنا ہے کہ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے مزید یاتریوں کو شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد ہی وادی کشمیر کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

ٹریفک حکام کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے مہند علاقے میں پتھر گر آنے کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق بحالی کا کام شد و مد سے جاری ہے اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں شاہراہ کو بدھ کی شام تک بحال کر دیا جائے گا۔ Amarnath Yatra 2022 ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کی کلیئرنس تک کسی بھی جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دریں اثنا، زوجیلا کے مقام پر مرمت کے پیش نظر سرینگر- سونامرگ - گمری سڑک کو بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ کو بھی دُبجن اور پیر کی گلی کے مقام پر پتھر گر آنے سے ٹریفک کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Suspended: موسلا دھار بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا معطل

Last Updated : Jul 27, 2022, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.