ETV Bharat / state

معروف فلمی اداکار شکتی کپور فلم شوٹنگ کے لیے جموں پہنچے

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 12:46 PM IST

بالی وڈ کے معروف ادا کار شکتی کپور اپنی آنے والی فلم ’گینگ وار 84‘ کی شوٹنگ کے لئے جموں پہنچے۔

معروف فلمی اداکار شکتی کپور فلم شوٹنگ کے لئے جموں پہنچے

جموں: بالی وڈ کے معروف ادا کار شکتی کپور اپنی آنے والی فلم ’گینگ وار 84‘ کی شوٹنگ کے لیے جموں دورے پر ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شکتی کپور جموں میں ایک ہوٹل میں مختصر قیام کے بعد مبارک منڈی کمپلیکس پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ مبارک منڈی کمپلیکس میں ہی ہونی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’گینگ وار 84‘ حقیقی واقعات پر بنائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر شکتی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ ’جموں و کشمیر کے ساتھ میری کئی یادیں وابستہ ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر آنے سے وہ سب یادیں تازہ ہوگئیں۔

مبارک منڈی جموں شہر کے قلب میں واقع ایک ہیرٹیج کملیکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سے خصوصی گفتگو

دریں اثنا مذکورہ فلمی ادا کار کا دیدار کرنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال رواں کے پانچ اگست کو ایک خصوصی فلم پالیسی لانچ کی اور بالی وڈ کو جموں و کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ بحال کرنے کی دعوت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.