شیو سینا کی جموں وکشمیر اکائی کے صدر منیش سہانی نے حکومت سے کشمیر میں ایک سینک کالونی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ کشمیر کے اندر جانے سے ابھی بھی ڈر محسوس کر رہے ہیں۔ لہذا وہاں ایک سینک کالونی تعمیر کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سینک کالونی کا قیام کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہو نے والے جوانوں کے لئے ایک خراج بھی ہوگا اور ان کے اہلخانہ کی مدد بھی ہوگی۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
-
Shiv Sena demand a dedicated residential colony for security forces in valley. This step will go a long way towards making our people feel safe about settling in Kashmir with tribute to our soldiers. #shivsena #Kashmir #JK #ARMY #BSF #CRPF #jkp #jammu pic.twitter.com/dWmOv97aLw
— Manish Sahni (@sahnishivsenajk) February 14, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Shiv Sena demand a dedicated residential colony for security forces in valley. This step will go a long way towards making our people feel safe about settling in Kashmir with tribute to our soldiers. #shivsena #Kashmir #JK #ARMY #BSF #CRPF #jkp #jammu pic.twitter.com/dWmOv97aLw
— Manish Sahni (@sahnishivsenajk) February 14, 2021Shiv Sena demand a dedicated residential colony for security forces in valley. This step will go a long way towards making our people feel safe about settling in Kashmir with tribute to our soldiers. #shivsena #Kashmir #JK #ARMY #BSF #CRPF #jkp #jammu pic.twitter.com/dWmOv97aLw
— Manish Sahni (@sahnishivsenajk) February 14, 2021
انہوں نے کہا 'کشمیر میں سینک کالونی تعمیر کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ہمارے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کے نتیجے میں ہی جموں و کشمیر شانتی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سیکورٹی اہلکار تیس برسوں سے وہاں اپنی جانوں پر کھیل کر عسکریت پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
کرناٹک میں انسداد گئو کشی قانون نافذ
مسٹر سہانی نے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو حکومت کشمیر میں مفت پلاٹ فراہم کرے اور جو اہلکار کشمیر میں ہلاک ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ کو بھی پلاٹ فراہم کئے جائیں۔ موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے دوسرے حصوں کے لوگ جموں وکشمیر میں آباد ہوں۔
انہوں نے کہا 'جموں صوبے میں رہنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن میں دعوے سے کہتا ہوں کہ لوگ ابھی بھی کشمیر کے اندر جانے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں لہذا وہاں سینک کالونی کا قیام ضروری ہے'۔