ETV Bharat / state

Mysterious explosion in Narwal جموں کے نروال میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی - جموں اردو نیوز

جموں کے ناروال علاقے میں دو دھماکوں کی اطلاع ہے۔ ان دھماکوں میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

Etv Bharat
جموں کے نروال میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 11:55 AM IST

Updated : Jan 21, 2023, 1:53 PM IST

اے ڈی جی

جموں: جموں کے ناروال علاقے میں ہوئے دو دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق جموں کے نروال میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جموں کے ناروال علاقے میں دھماکے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے، یوم جمہوریہ اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے مد نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اس کے باوجود یہ دھماکہ ہوا۔ یوم جمہوریہ اور راہل گاندھی کے دورہ کے سبب جموں ڈویژن میں سیکورٹی سخت ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی )شکتی پاٹھک نے بھی ناروال علاقے کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس( اے ڈی جی) مکیش سنگھ نے مقامی لوگوں اور پولیس افسران سے واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق ناروال علاقے کے ٹرانسپورٹ نگر کے وارڈ نمبر سات اور پر پراسرار دھماکے ہوئے، موقع پر پہنچی پولیس گاڑیوں کو وہاں سے ہٹارہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں کئی مقامات پر بڑی مقدار میں کباڑ جمع کیا گیا ہے۔اسی درمیان دھماکے ہوئے ہیں جس کی زد میں آنے سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد پورے علاقے میں تحقیقات جاری ہے۔

ناروال علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات
جموں کے نروال میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

یاد رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے اپر ڈانگری گاؤں میں ایک مشتبہ دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک بچہ سمیت ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس حادثے میں تین دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق ایک مشتبہ آئی ای ڈی بھی برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Explosion In Rajouri راجوری میں مشتبہ دھماکہ، بچہ اور خاتون کی موت، تین زخمی

Last Updated : Jan 21, 2023, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.