جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے حج ہاوس میں آج حال ہی میں مرکزی اقلیت امور کی وزارت کی جانب سے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے پانچ ممبران کو نامزد کرنے کے بعد پہلی میٹنگ منعقد J&K Waqf Board Meeting In Jammu ہوئی ۔میٹنگ میں وقف ایڈمنسٹریٹر جموں خطہ کے علاوہ دیگر افسران نے شمولیت اختیار کی۔ ان ممبران میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی، سید محمد حسین، ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سہیل قاظمی کے علاوہ نواب دین ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، ادھمپور شامل تھے۔
اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو دیگر چار ممبران کی طرف سے چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ Dr Darakhshan Andrabi Appointed Chairperson
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں کشمیر میں اب وقف بورڈ کو تشکیل دینے کے ساتھ ہی وقف بورڈ کی طرف سے وقف بورڈ کے نام پر ہسپتال اور تعلیمِی ادارے قائم کیے جائے گئے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ان ممبران کی تقرری اس لیے عمل میں لائی گئی تھی تاکہ جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کے زیر نگرانی عبادت گاہوں کی تعمیر و ترقی اور دوسرے کام کاج کو بہتر طور انجام دیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:
جموں وکشمیر کی خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی اقلیتی امور کی وزارت نے وقف بورڈ کے لیے پانچ ممبران کا انتخاب کرنے کے ساتھ ہی امید ظاہر کی جارہی ہیں کہ اب جموں کشمیر میں وقف بورڈ قائم ہونے کی وجہ سے وقف پراپرٹی کا دیکھ بھال اچھے طریقے سے ہوگئی۔
جموں و کشمیر وقف بورڈ جو کہ ایک خودمختار ادارہ ہے کو جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد بورڈ کا آئین بھی منسوخ ہوگیا،جبکہ وقف بورڈ گزشتہ دو برسوں سے بغیر ممبران کے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔