ETV Bharat / state

Kheer Bhawani Mela in Kashmir جموں سے عقیدت مند کھیر بھوانی میلے کیلئے روانہ - ای ٹی وی بھارت نیوز

میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے ہیں۔

devotees-from-jammu-leave-for-kheer-bhawani-mela-in-kashmir
جموں سے عقیدت مند کھیر بھوانی میلے کیلئے روانہ
author img

By

Published : May 26, 2023, 5:36 PM IST

جموں سے عقیدت مند کھیر بھوانی میلے کیلئے روانہ

جموں:سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان، کشمیری پنڈت برادری کے ارکان سمیت تقریباً 45 سو عقیدت مند جمعہ کو جموں کے نگروٹا علاقے سے کشمیر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔سالانہ کھیر بھوانی میلہ، جیشٹھا اشٹمی کو منایا جاتا ہے۔ یہ میلہ 28 مئی کو گاندربل کے تل مولہ، کپواڑہ کے ٹکر ، عشمقام کے لکڑی پورہ، دیوسر کولگام کے ماتا تریپورسندری اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کے میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

جمعہ کے روز جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار، ریلیف کمشنر کے کے سدھا اور کشمیری پنڈتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر یاترا کو نگروٹا علاقے سے جھنڈی دکھا کر کشمیر کے لیے روانہ کیا۔اس دوران ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے اس یاترا کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال سالانہ میلے کے دوران ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے تقریباً 60 ہزار سے 70 ہزار کشمیری پنڈت وادی کے پانچ مشہور مندروں کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلے کو پر امن طریقے سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں، جن میں سونگھنے والے کتوں، میٹل ڈیٹیکٹرز، اور عقیدت مندوں کی مکمل تصدیق شامل ہے۔ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار یاترا کی حفاظت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے ایل جی انتظامیہ اور پولیس نے بہترین انتظامات اور حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kheer Bhawani Mela in Ganderbal: تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

بتادیں کہ میلہ کھیر بھوانی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ گزشتہ دو دہائیوں سے مائگرینٹ کشمیری پنڈتوں کو اپنے مقامی کشمیری مسلمان بھائیوں سے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے نوے کی دہائی میں نامساعد حالات کی وجہ سے وادی سے ہجرت کی تھی۔ مندر میں کشمیری پنڈت 'میلہ کھیر بھوانی' کے نام سے مشہور فیسٹول ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔
مورخین کے مطابق گاندربل میں کھیر بھوانی کی مندر کو 1912 میں مہاراجہ پرتاب سنگھ نے تعمیر کیا تھا۔ کھیر بھوانی کے اس مقدس مندر کے مقام پر ایک چشمہ ہے، جو پنڈتوں کے مطابق ہر سال اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے اور کشمیر کے لیے اگلے سال کیسا ہوگا، اس کی رنگ کے ذریعے پیش گوئی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.