جموں:پیپلز کانفرنس کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمنٹ نظیر احمد لاوے نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی انتظامیہ سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی زمینوں اور گھروں سے بے دخل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بے گھر کرنے کیلئے بلڈوزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈوزر پالیسی کو بلا تاخیر روکا جائے۔
سابق رکن پالیمنٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے پچھلے 32 سالوں میں بیت سی مصیبتیں اٹھائی ہیں اور اب اس کارروائی سے انہیں اور مصیبتوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہیے۔
سابق رکن پارلیمان نے انتظامیہ سے غریب عوام کے لیے واضح پالیسی مرتب کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انہدامی کارروائی میں غریب عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے۔غریب عوام کو سر چھپانے کی جگہ سے محروم کرنا عوام کے ساتھ ظلم ہے، لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس انہدامی کارروائی پر روک لگا دے۔
مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti On Buldozer Drive کشمیر کو بی جے پی نے افغانستان بنا دیا، محبوبہ ممفتی
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اس وقت جاری ہیں، جس کے خلاف چند خاص طبقہ کے لوگ جموں کشمیر میں مختلف مقامات پر احتجاج کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Demolition Operation in JK انہدامی کاروائی حکومت کے آمرانہ رویہ کا مظہر