ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی جموں آمد پر بجرنگ دل اور شیو سینا کا احتجاج - عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی جمعرات کو جموں پہنچیں تو وہاں ایئرپورٹ کے باہر شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے جم کر احتجاج کیا۔ تاہم پولیس نے محبوبہ مفتی کو بحفاظت ایئرپورٹ سے باہر نکالا۔

Protested at Jammu
شیو سینا کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:59 PM IST

جموں میں جمعرات کو راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' کی میٹنگ کے سلسلے میں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں۔

شیو سینا کا احتجاج
اس موقعہ پر دائیں بازو کے کارکنوں نے کالے جھنڈے لہرا کر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج کیا۔ گپکار اعلامیہ کے میٹنگ کے سلسلے میں پی ڈی پی کی صدر جمعرات کی صبح جموں روانہ ہوئیں۔ جبکہ میٹنگ سنیچر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے۔

جوں ہی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی جمعرات کو جموں پہنچی تو وہاں ایئرپورٹ کے باہر شیو سینا اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور انہیں کالے پرچم دکھائے۔ تاہم پولیس محبوبہ مفتی کو بحفاظت ایئرپورٹ سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ

خیال رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے علاہ میٹنگ میں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.