ETV Bharat / state

Yatra Resumes Yatris Enthusiastic: یاترا بحال، یاتری پُر جوش

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی یاتریوں کو پہلگام روٹ سے امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔ Amarnath Yatra 2022 وہیں منگل کی صبح بھگوتی نگر جموں کے یاتری نواس سے 6300 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔

یاترا بحال، یاتری پُر جوش
یاترا بحال، یاتری پُر جوش
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 2:51 PM IST

جموں: امرناتھ یاترا کو گزشتہ روز خراب موسم کے پیش نظر عارضی طور روک دیا گیا تھا، تاہم موسم میں بہتری کے بعد یاترا کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ Amarnath Yatra Restored یاترا بحال ہونے سے یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں سینکڑوں یاتری امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے بے تاب ہیں۔

یاترا بحال، یاتری پُر جوش

خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر پہلگام روٹ سے یاترا کو گذشتہ روز عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جس کے سبب بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں میں کافی یاتری درماندہ ہو کر رہ گئے تھے۔ Amarnath Yatra Restored Yatris enthusiastic موسم میں بہتری کے ساتھ ہی یاتریوں کو پہلگام روٹ سے امرناتھ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔ وہیں منگل کی صبح بھگوتی نگر جموں کے یاتری نواس سے 6300 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ ’’موسم خراب ہونے کے سبب یاتریوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم گپھا کے درشن کے لیے سبھی یاتری پر جوش اور پُر عزم ہیں۔‘‘ انہوں نے یاترا کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی بھی ستائش کی۔

شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق اب تک 72ہزار یاتری امرناتھ گپھا کا درشن کرچکے ہیں۔ چھٹے روز یاترا میں اُس خلل پڑا جب جنوبی کشمیر کے پہلگام میں واقع نونہ ون بیس کیمپ سے روانہ ہونے والے تقریباً 3 ہزار یاتریوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ پیر کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اورمنگل کی صبح بھی موسم خراب تھا، جس کے بعد نون ون بیس کیمپ سے یاتریوں کی روانگی کو عارضی طورپرروک دیا گیا۔ تاہم وسطی کشمیر کے بال تل بیس کیمپ سے منگل کی صبح تقریباً 2000 یاتریوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ جموں سے پہلگام آنے والے تقریباً 4 ہزار یاتریوں کو چندر کوٹ، رام بن کے یاتری نواس میں روک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

Amarnath Yatra Resumes: امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.