جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بم بم بولے نعروں کے بیچ یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 3 ہزار 1 سو 11 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 124 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 83 گاڑیوں میں 2 ہزار 1 سو 54 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1686 مرد، 424 خواتین، 6 بچے اور 47 سادھو شامل تھے۔ بالتل بیس کیمپ کے لئے 41 گاڑیوں میں 9 سو 7 یاتری روانہ ہوئے جن میں 616 مرد، 336 خواتین اور 5 بچے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: reports of stone pelting at baltal baseless: یاتریوں پر سنگ بازی کی غلط خبر پھیلانا سیاسی جماعتوں کی کارستانی، بی جے پی لیڈر
یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک زائد از ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر ختم ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ یاتری شیو لنگ کی برفانی شبیہ کا درشن کر چکے ہیں۔ اس دوران دل کا دورہ پڑنے سمیت دیگر امراض کی وجہ متعدد یاتریوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
یو این آئی
Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا، تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا پچیسواں جھتا جموں سے روانہ - امرناتھ یاترا 2023
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 3 ہزار 1 سو 11 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔