ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا خاتمہ عنقریب'

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 2:30 PM IST

Updated : Dec 5, 2020, 4:14 PM IST

ٓآج سرینگر میں بی جے پی نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس دوران بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ کے ساتھ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کے علاوہ رکن پارلیمان ظفر اسلام بھی موجود رہے۔

' جموں و کشمیر میں اب ہوگا خاندان راج کا خاتمہ'

پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کو دہائیوں سے لوٹا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یہاں سے خاندانی راج کا خاتمہ کیا جائے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں اب ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے انچارج ترون چگھ نے سرینگر میں ایک پریس سے خطاب کے دوران کیا۔

ترون چگھ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے یہاں کے لوگوں کو ترقی کے نام پر دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں دیا جبکہ ان دنوں پارٹیوں نے اب تک خاندانی راج کو ہی آگے بڑھایا ہے لیکن جموں و کشمیر میں ہورہے ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے یہاں کے عوام ان پارٹیوں کو بھر پور اب جواب دے رہے ہیں۔

ترون چگھ نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے لوگ کئی دہائیوں سے چلے آرہے خاندان راج سے تنگ آچکے ہیں اور وہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح ترقی کا نیا دور دیکھنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات سے تھری ٹائیر پنچایتی راج کی مضبوطی کی بدولت یہاں کا عام شخص اپنے علاقے کی ترقی خود کرسکتا ہے۔ اب ان خاندانی پارٹیوں کے پیچھے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے جنہوں نے اب تک لوٹ کھسوٹ اور اقربا پروری کو ہی تقویت دی۔'

انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ 7 دہائیوں سے جو لوٹ کھسوٹ کی گئی، اس کی پرتیں اب کھلنے لگی ہیں روشنی ایکٹ کی آڑ میں زمین ہڑپنے اور دیگر دھاندلیوں کے خلاصے اب سامنے آرہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران کشمیر امور کے انچارج ترون چگھ نے کہا کہ 'ملک کی باقی ریاستیں جموں و کشمیر کے مقابلے میں ترقی کی دوڑ میں کافی آگے نکل چکی ہیں۔'

ترون چگھ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بی جے پی اب جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہچانا چاہتی ہے۔ وہیں مرکزی حکومت اس کے لئے نہ صرف پابند عہد ہے بلکہ زمینی سطح پر اس کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران ترون چگھ کے ساتھ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کے علاوہ پارلیمنٹ ممبر ظفر اسلام بھی موجود رہے۔

Last Updated : Dec 5, 2020, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.