احمدآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات یونٹ کے صدر صابر کابلی والا نے بلقیس بانو جنسی زیادتی معاملے پر کہا کہ پہلے گجرات حکومت اور اب مرکزی حکومت کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ آخر کیوں بلقیس بانو کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو رہا کر دیا۔ آج بلقیس بانو پر کیا گزرتی ہوگی کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔Sabir Kabliwala Reaction On Bilkis Bano Case
صابر کابلی والا نے کہا کہ جنسی زیادتی کے قصوروار مجرمین کے رہا ہونے کے بعد کوئی بھی خاتون کیسے محفوظ رہے گی؟ اس سے خواتین میں خوف پیدا ہوگا۔ یہ مجرمین دوبارہ وہی کام کر سکتے ہیں۔ انہیں بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت ان کی حمایت کر رہی ہے۔ یہ جو فیصلہ کیا گیا وہ پوری طرح سے غلط ہے ۔انہیں جیل سے باہر نکالنا نہیں چاہیے تھا. ایسے میں خواتین کیسے محفوظ رہیں گی
یہ بھی پڑھیں:K'taka Govt Issues Loudspeaker License کرناٹک میں دس ہزار مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس ملا
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے کہا کہ بلقیس بانو کے معاملے پر اسدالدین اویسی بول رہے ہیں اور ہر جگہ اس معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔الیکشن میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے۔ آج ہندو خود بھی خطرے میں ہیں۔Sabir Kabliwala Reaction On Bilkis Bano Case