ETV Bharat / state

Preparations for Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا کےلیے بالتل بیس کیمپ میں تیاریاں - امرناتھ یاترا جو پچھلے دو سال سے کورونا وبائی مرض کی وجہ سے نہیں ہو سکی

حکومت کی طرف سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ کے قریب یاتریوں کے آنے کی توقع ہے، یاتریوں اور یاترا سے جڑے افراد کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ امرناتھ یاترا تقریبا تین سال بعد ہونے جارہی ہے۔ Preparations for Amarnath Yatra

امرناتھ یاترا کےلیے بالتل بیس کیمپ میں تیاریاں

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 1:01 PM IST

امرناتھ یاترا جو پچھلے دو سال سے کورونا وبائی مرض کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔امسال وبا میں کافی حد تک کمی آنے کے ساتھ ہی 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کےلئے ضلع انتظامیہ گاندربل نے بالتل بیس کیمپ میں تمام انتظامات تقریبا مکمل کر لیے گئے ہیں۔ Preparations for Amarnath Yatra

امرناتھ یاترا کےلیے بالتل بیس کیمپ میں تیاریاں

ڈپٹی کمشنر گاندربل شامبیر سنگھ نے کہا ہے کہ بالتل بیس کیمپ پر کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں دیگر محکموں کی طرف سے کیے جارہےکام بھی مکمل ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ بھی بے صبری سے اس یاترا کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔'ہمیں امید ہے کہ یاترا ریکارڈ توڑ ہوگی اور بہت اچھے طریقے سے ہوگی۔'

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: گاندربل میں کمشنر سکریٹری نے بالتل کا دورہ کیا

اس دوران بالتل بیس کیمپ میں تمام محکموں سے وابستہ افسران کی زیر نگرانی ملازمین اور دیگر مزدوروں کی طرف سے کام شدومد سے جاری ہے۔اور ان ملازمین کے مطابق یہ تمام کام آنے والے دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔سرکار کی طرف سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ کے قریب یاتریوں کے آنے کی توقع ہے، یاتریوں اور یاترا سے جڑے افراد کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ امرناتھ یاترا تقریبا تین سال بعد ہونے جارہی ہے۔اس دوران کئی مزدوروں نے کہا ہے کہ وہ تقریبا دو سال سے یاترا نا ہونے کی وجہ سے بے کار بیٹھے تھے، اور اس بار امید ہے کہ ان کے دو سال کے نقصان کی بھر پائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.