ETV Bharat / state

Piles of Dirt outside GMC Doda irks Patients: میڈیکل کالج ڈوڈہ کے نزدیک گندگی کے ڈھیر جمع، عوام کو مشکلات - گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ

’’ڈوڈہ اسپتال کے مین گیٹ کے باہر گندگی جمع ہونے سے انتظامیہ کے صاف صفائی کے حوالے سے کیے جا رہے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔‘‘

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے نزدیک گندگی کے ڈھیر جمع، عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 6:15 PM IST

ڈوڈہ: گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ کے باہر صاف صفائی کے فقدان اور گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے او پی ڈی میں آنے والے سینکڑوں مریضوں، تیمارداروں کے علاوہ راہگیروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Piles of Dirt outside GMC Doda irks Patients, Attendantsاسکے علاوہ ڈرینیج سسٹم کا نظام بھی خستہ ہو چکا ہے۔ ڈرینیج کے گندے پانی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو سے لوگوں کو جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

میڈیکل کالج ڈوڈہ کے نزدیک گندگی کے ڈھیر جمع، عوام کو مشکلات

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اسپتال آنے والے مریض، جو مختلف اور دور دراز علاقوں سے جی ایم سی ڈوڈہ آتے ہیں، کو نکاسی کے ناقص نظام اور گندگی کے جمع ڈھیر سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Doda Drainage System in Shamblesمقامی باشندوں نے انتظامیہ سمیت میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے عملہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اسپتال کے مین گیٹ کے باہر گندگی جمع ہونے سے انتظامیہ کے صاف صفائی کے حوالے سے کیے جا رہے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔‘‘

میونسپل کونسل ڈوڈہ کے چیئرمین وید پرکاش گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ قصبہ کے متعدد مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں تاہم انہوں نے اسپتال کے باہر صفائی کرنے اور گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے یقین دہانی کی۔ ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کے حوالے سے بھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.