ETV Bharat / state

Eid Ul Fitr In Pir Panjal ڈوڈہ اور پونچھ میں نمازدوگانہ ادا کی گئی - ڈوڈہ میں عید الفطر کی تقربیات

بھارت کے مختلف حصوں سمیت دنیا بھر میں عید نہایت تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور لوگوں نے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔رمضان المبارک کا اختتام عید الفطر کے ساتھ ہوتا ہے جسے خوشی کا دن قرار دیا گیا ہے۔

eid-prayers-held-in-poonch-and-doda
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 7:50 PM IST

ڈوڈہ اور پونچھ میں نمازدوگانہ ادا کی گئی

ڈوڈہ: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع ڈودہ میں عید الفطر کی نماز مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ گزشتہ 4جار روز سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع کے اکثر و بیشتر مقامات پر نماز عید مقامی مساجدو‌ں میں ادا کی گئی تاہم صدر مقام ڈوڈہ میں نماز عید مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔

ڈوڈہ کے کئی حصوں بشمول کاستی گڑھ، گندنا، مرمت عسر گھٹ بھرت بھگو میں ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عید گاہ ڈوڈہ میں آج عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں تقریباً 15 ہزار مسلمانوں نے امام جامع مسجد خالد نجیب کے امامت میں نماز عید ادا کی۔ امام نے ملک بھر کے لوگوں کے لیے خوشحالی کی دعا کی کہ وہ قوم کی تمام برادریوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش پال مہاجن ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر آفیسران موجودہ رہے ضلع انتظامیہ کی طرف سے عید کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

پونچھ:

ادھر سرحدی ضلع پونچھ کے کئی مقامات پر عید کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔پونچھ میں سب سے بڑی تقریب عیدگاہ پونچھ میں منعقد ہوئی،جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے دربار میں سر بہ سجدہ ہوئے۔ امام مفتی فاروق احمد مصباحی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔ ضلع انتظامیہ نے پونچھ میں خوش اسلوبی کے لیے سکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے گئے۔اس دوران پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لیے امن، اتحاد اور باہمی بھائی چارے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.