ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی - Jammu and Kashmir doda road accident

ڈوڈہ میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک درجن سے زائد لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈوڈہ سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Oct 28, 2021, 12:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد جان بحق جبکہ قریب ایک درجن زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹری سے ڈوڈہ جارہی ایک منی گاڑی سوئی گواری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد کے جان بحق ہونے اور کم سے کم ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ڈوڈہ کے نزدیک ہونے والے المناک حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی۔ میں نے ابھی ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما کے ساتھ بات کی، زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جا رہا ہے، مزید جو بھی مدد درکار ہوگی فراہم کی جائے گی، میں ان آٹھ مہلوکین کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سڑک حادثے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں ان کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر ایک کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے دئیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ میں ہونے والے المناک سڑک حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ میرے خیالات اور دعائیں ان خاندانوں کے لیے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو فوری امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 28, 2021, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.