کورونا وبا کو روکنے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سینیٹائزر کی شناخت کیسے کریں۔ اس بارے میں جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے سینئر ڈاکٹر نریندر سینی سے بات کی۔
ڈی ایم سی میں سائنس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نریندر س نے بتایا کہ 'ہینڈ سینیٹائزر کا مطلب ہے کہ ہاتھوں کو صاف رکھنا اور ہاتھوں میں موجود جراثیم کو ختم کرنا۔'
انہوں نے بتایا کہ ' اس کے لئے کسی بھی ہینڈ سینیٹائزر میں 60 سے 70 فیصد الکوحل کی ضرورت ہوتی ہے'
انہوں نے بتایا کہ 'ایتھنول، پروپینول، آئسو پروفائڈ الکوحل جیسے تمام کیمیائی مادے ہینڈ سینیٹائزر میں ہوتے ہیں۔ یہ ضروری کیمیکل ہیں جس کی صحیح مقدار ہونی چاہئے، جتنی مقررہ ہوتی ہے۔ اگر ہم زیادہ الکوحل کا استعمال کریں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔'
انہوں نے کہا کہ 'جس طریقے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ متعدد جگہوں پر الکوحل کے بجائے میتھانول استعمال کیا جارہا ہے۔ میتھانول ہمارے لئے نقصان دہ کیمیکل ہے، جو ہمارے ہاتھوں کو خراب کرسکتا ہے۔ یہ اسکین خراب کرسکتا ہے۔ ہمارے سر میں درد پیدا کر سکتا ہے، الجھن پیدا کرسکتا ہے اور زیادہ ہونے پر ہمارے گردے پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔'
ڈاکٹر نریندر نے کہا کہ آج کل مارکیٹ میں ایسے بہت سارے ہینڈ سینیٹائزر پائے جارہے ہیں جس میں کیمیکل غلط مقدار میں ڈالا گیا ہے۔ جو ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ ' ہمیں ہینڈ سینیٹائزر خریدتے وقت احتیات برتنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹائزر پر لکھے کیمیکل کو پڑھ کر ہی خریدیں۔ جس میں میتھانول کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہئے۔'