ETV Bharat / state

حج، عمرہ ویزا کی فیس 300ریال مقرر - saudi arab Hajj, Umrah visa fee set at 300 riyals

سعودی عرب کابینہ نے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے، جس میں ہر قسم کے ویزے کی فیس 300 ریال مقرر کی گئی ہے۔

خانہ کعبہ
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 12:54 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:04 AM IST

سعودی عرب نے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا پر سعودی عرب اآنے کے خواہش مند افراد کے لیے مختلف قسم کے ویزوں کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

جس میں حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے، جس میں ہر قسم کے ویزے کی فیس 300 ریال مقرر کی گئی ہے۔

گذشتہ تین برسوں سے دوسرا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد 2000 ریال فیس ادا کر رہے تھے، جسے کابینہ نے اپنے حالیہ فیصلے میں منسوخ کر دیا ہے۔

ویزا سروس فراہم کرنے والے ذرائع کے مطابق حج اور عمرہ وزٹ ترتیب دینے والوں کو اپنے صارفین کو فراہم کردہ پیکیج میں صحت کی انشورنس، ٹرانسپورٹ کا انتظام اور ان کے ٹوکن ادائیگی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

وزیر حج وعمرہ اور ضیوف الرحمٰنٰ خدمت کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاھر بنتن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے بار بار عمرہ ویزا فیس وصولی کو منسوخ قرار دیا ہے۔

نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ مملکت دنیا بھر سے متعمرین کو سعودی عرب سہولت اور وقار کے ساتھ لانے کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں کریں گے تاکہ دنیا بھر سے فرزندان توحید مناسک ادا کرنے آ سکیں۔

Intro:Body:

fks

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 8:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.