دہلی میں واقع جامعہ نگر کی خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاؤس میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا آغازحافظ وقاری محمد آفتاب عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
پروگرام کی صدارت مولانا محمد یعقوب علی قادری امام وخطیب مسجد خلیل اللہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا ظفر الدین برکاتی نے انجام دیے۔
اس موقع پر مولانا یعقوب علی خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب پاک حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے کہلوایا کہ آپ خود ہی بتا دیجئے کہ میں تمہاری طرح ایک بشر ہوں،ورنہ اے حبیب میں نے تو آپ کو نور بنایا ہے اور کتاب مبین دے کر بھیجا ہے۔
مہمان خصوصی مولانا محمد تسلیم رضا خالد نے کہا کہ 12 ربیع الاول صرف روشنی اور جھنڈوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یوم ولادت رسولﷺ ہے حالانکہ ہمارے چہرے اور کردار سے بھی ہر روز یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ یہ عاشق رسولﷺ ہے۔
اس کے علاوہ قادری مسجد کے امام ومولانا فیضان احمد نعیمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 12,514 نئے کیسز
وہیں اہم شرکا میں مشتاق احمد لنکر،سید تہذیب الحسن،ساجد نور،عبدالحلیم،محمد شکیل، نواب احمد، شوکت علی چوہان، عبدالماجد، جان محمد، ناصر خان، مجیب خان، نواز حسین، النواز سمیت عبدالمتین خان موجود تھے۔