ETV Bharat / state

Delhi High Court On Rana Ayyub: دہلی ہائی کورٹ سے رانا ایوب کو فوری راحت نہیں - صحافی رانا ایوب کا معاملہ

دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے صحافی رانا ایوب Rana Ayyub نے بیرون ملک کے سفر کی اجازت مانگی تھی، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے رانا ایوب کو فوری راحت نہیں No Relief To Rana Ayyub دی ہے بلکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED Investigation کو ہدایت دی ہے کہ 4 اپریل کی دوپہر 2:30 بجے تک رانا ایوب کے خلاف اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔

Delhi High Court On Rana Ayyub: دہلی ہائی کورٹ سے رانا ایوب کو فوری راحت نہیں

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 5:57 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے صحافی رانا ایوب معاملے میں Delhi High Court On Rana Ayyub انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ہدایت دی ہے کہ 4 اپریل کی دوپہر 2:30 بجے تک رانا ایوب کے خلاف اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ دراصل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29 مارچ کو رانا ایوب کو ممبئی ہوائی اڈے پر لندن جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا تھا، رانا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ رانا ایوب انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرنے کے لیے لندن جا رہی تھی۔ وہ آئندہ ہفتوں میں لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس اور اٹلی میں صحافتی میلے میں شرکت کرنے والی ہیں۔

جمعہ کو سماعت کے دوران، ایوب کی طرف سے ایڈوکیٹ ورندا گروور نے دلیل دی کہ 'میں آپ کے سامنے اس لیے حاضر ہوں کہ بطور صحافی میرے بولنے اور اپنے پیشہ پر عمل کرنے کے بنیادی حقوق پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ایوب نے 25 جنوری کو اس کیس میں آخری سمن میں شرکت کی تھی اور اس وقت ای ڈی نے ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ وہ اپنا جواب داخل کرنے پر 22 مارچ تک ای ڈی کے ساتھ بات چیت میں رہی، لیکن اس وقت تک مزید کوئی سمن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم، 29 مارچ کو دوپہر کے 2 بجے کی پرواز کے لیے امیگریشن سے گزرنے کے بعد انہیں ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا اور بتایا گیا کہ ای ڈی انہیں سمن بھیجنے والی ہے۔ سمن ان کے میل باکس میں دوپہر 1:46 پر پہنچا۔ ED Investigation In Money Laundering Case

گروور نے بتایا کہ ایوب نے اپنے سفر کی تفصیلات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، جہاں سے وہ 11 اپریل کو واپس آنی تھیں۔ جس تاریخ تک انہیں ای ڈی کو اپنا جواب داخل کرنا تھا وہ 17 اپریل تھی۔ نتیجے کے طور پر، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سارا عمل ایوب کو خاموش کرنے کی کوشش ہے کیونکہ وہ حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور تقریبات میں جانے کی ان کی کوششوں کو روکنا ہے۔

ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے دلیل دی کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے، جتنا کہ میرے قابل دوست اسے بنا رہے ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار ایک سنگین جرم میں ملوث ہے۔ اے ایس جی نے عدالت کو کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس میں ای ڈی کے الزامات بھی شامل ہیں کہ اس کی طرف سے جعلی بل جاری کیے گئے تھے اور امدادی کاموں کے لیے جمع کی گئی رقم - بشمول ایف سی آر اے کی اجازت کے بغیر غیر ملکی کرنسی چندا ذاتی استعمال کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

راجو نے دلیل دی کہ کچھ دستاویزات جو ایوب کو پیش کرنے تھے وہ ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے ہیں، اس لیے کارروائی کی ضرورت ہے۔ جسٹس چندر دھاری سنگھ نے کیس کو پیر کو سماعت کے لیے ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جب کہ ای ڈی اپنی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے گی، جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ کون سے دستاویزات رانا ایوب کو جمع کرنا باقی ہے۔ Delhi High Court Seeks Status Report On Rana Ayyub

ایوب کے خلاف غازی آباد پولیس کے ذریعہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ستمبر 2021 کی ایک ایف آئی آر پر مبنی ہے، جس میں اس کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس میں صحافی کی طرف سے اپریل 2020 سے جون 2021 کے درمیان شروع کی گئی تین کراؤڈ فنڈنگ ​​کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جنہیں ورچوئل پلیٹ فارم کیٹو کے ذریعے کیا گیا تھا۔ Money Laundering Case Against Rana Ayyub

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.