ETV Bharat / state

'دہلی حج ہاؤس کے نام پر فرقہ پرست عناصر سماج میں زہر گھول رہے ہیں'

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:54 AM IST

Updated : Aug 7, 2021, 1:38 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے کلیم الحفیظ نے کہا کہ ابھی حج ہاؤس کی باقاعدہ تعمیر شروع بھی نہیں ہوئی ہے اور ابھی سے سماج دشمن عناصر نے خوف و دہشت کی سیاست شروع کردی ہے۔

حج ہاؤس دہلی
حج ہاؤس دہلی

حج ہاؤس دہلی کے نام پر میڈیا کے ذریعے ہندو فرقہ پرست عناصر سماج میں زہر گھول رہے ہیں۔ سنگھ سے وابستہ تنظیمیں مسلسل مسلمانوں کو ذہنی تکلیف میں مبتلا کررہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ملک صرف چند فرقہ پرست ہندوؤں کا ہے۔ مسلمان آزادی سے اب تک صرف حسین وعدوں سے اپنا دل بہلاتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے کیا۔

حج ہاؤس دہلی

کلیم الحفیظ نے کہا کہ ابھی حج ہاؤس کی باقاعدہ تعمیر شروع بھی نہیں ہوئی ہے اور ابھی سے سماج دشمن عناصر نے خوف و دہشت کی سیاست شروع کردی ہے۔

کانگریس کے دور حکومت میں شیلا دکشت نے مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے 2008 میں حج ہاؤس کے نام پر جو اعلان کیاتھا پانچ سال حکومت رہنے کے باوجود شیلا دکشت نے وہاں ایک اینٹ بھی نہیں رکھی۔

اس کے بعد سے اب تک عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ ہر سال ریاستی حکومت کے بجٹ میں حج ہاؤس کا بجٹ شامل کیا جاتا ہے لیکن اس طرف کوئی ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جاتا۔

مسلم ارکان اسمبلی بھی اپنی حکومتوں پر دباؤ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے چیئرمین بھی آتے جاتے رہے لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس دہلی یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ حج ہاؤس کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

کلیم الحفیظ نے دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حج ہاؤس کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری بھی ہے کہ حج ہاؤس کی تعمیر کو تحفظ فراہم کرے تاکہ دہلی سرکار کوئی بہانہ نہ کرسکے۔

صدر مجلس نے کہا کہ ملک آزادی کا پچھترواں جشن منارہا ہے اور ملک کی اقلیت کو ہر طرح سے حاشیہ پر ڈالا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: عازمین حجاج کے لیے بہتر سہولیات دستیاب

سنگھ سے وابستہ تنظیمیں مسلمانوں کے وجود کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں اور سرسنگھ چالک کہتے ہیں کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے اور ہم سب ہندوستانی بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس دہلی سماج دشمن عناصر کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ سماج کو بانٹنے والے کاموں سے بچیں-

Last Updated : Aug 7, 2021, 1:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.