ETV Bharat / state

Kharge on India China Issue حکومت کو چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے، کھڑگے - کھڑگے نے بھارت چین معاملے پر کیا کہا

ملکارجن کھڑگے نے سرحد پر چین کی اشتعال انگیز کارروائی پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے۔ discussion on border issue in Parliament

حکومت کو چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہئے، کھڑگے

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:24 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سرحد پر چین کی اشتعال انگیز کارروائی پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "چین نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ اشتعال انگیزی کی ہے اور ہمارے فوجیوں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے جس میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔" Congress on India China border issue

قومی سلامتی کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "قومی سلامتی کے معاملے پر پورا ملک ایک ہے اور ہم اس پر سیاست نہیں کریں گے، لیکن مودی حکومت کو چینی مداخلت اور ایل اے سی پر اپریل 2020 کے بعد کی صورتحال کے ساتھ ایمانداری سے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کر کے پورے ملک کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ہم اپنے جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Clash Between India and China Army اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

کانگریس میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ ہمیں ہندوستانی فوج کی بہادری پر فخر ہے۔ سرحد پر چین کے اقدامات بالکل ناقابل قبول ہیں۔ پچھلے دو سال سے ہم بار بار حکومت کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت صرف اپنی سیاسی شبیہ بچانے کے لیے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے چین کی ہمت بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک سے بڑا کوئی نہیں ہے لیکن مودی جی اپنی شبیہ بچانے کے لیے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.