ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha Visits Pandit Colony Budgam: منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی - راہل بھٹ کشمیری پنڈت ہلاک

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج شام بڈگام کے شیخ پورہ گئے اور وہاں پر پنڈت کالونی میں احتجاج پر بیٹھے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران ایل جی نے پنڈتوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ LG Manoj Sinha Visits Pandit Colony Budgam

l-g-manoj-sinha-reached-sheikhpora-pandit-colony
منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی
author img

By

Published : May 23, 2022, 8:49 PM IST

بڈگام: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام پہنچے اور وہاں احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں نے اپنے مسائل ایل جی کے سامنے رکھے۔ LG Manoj Sinha Visits Pandit Colony Budgam

منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام گئے اور وہاں پر پنڈت کالونی میں احتجاج پر بیٹھے پنڈت ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:

ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے کافی دیر تک کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ گفت و شنید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایل جی کی کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے۔ واضح رہے کہ راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت مسلسل تیرہ روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.