ETV Bharat / state

Extortionist Gang Busted: جبراً وصولی کرنے والی گینگ بے نقاب، پانچ گرفتار - ملوث بھتہ خوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش

ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جبراً وصولی کرنے والی گینگ، لوگوں کو اپنے گھر بلا کر انہیں ہتھیاروں سے ڈرا دھمکا کر لوٹ لیتے تھے۔ Gang Of Extortionists Busted in Budgam

Extortionist Gang Busted in Budgam: بڈگام پولیس نے بھتہ خوروں کی گینگ کو کیا بے نقاب، 5افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 7:27 PM IST

Updated : Jul 21, 2022, 9:00 PM IST

جموں و کشمیر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث بھتہ خوروں(جبراً وصولی) کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Busted Gang Of Extortionists بڈگام پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون سمیت جرائم میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیار بر آمد کئے گئے ہیں۔

جبراً وصولی کرنے والی گینگ بے نقاب، پانچ گرفتار

بڈگام پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کے گروہ کے بارے میں پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئیں جو ضلع کے بیروہ علاقے میں سرگرم ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ گینگ لوگوں کو اپنے گھر بلا کر انہیں چاقو وغیرہ دکھا کر اور ڈرا دھمکا کر لوٹ لیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سخت کوششوں کے بعد جرائم میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ Womang among 5 Members of Extortionist Gang Arrested in Budgam حراست میں لیے گئے افراد میں مشتاق احمد بٹ (گھر کا مالک) ولد غلام نبی ساکن ہانجی گرو، روف احمد ڈار المعروف کانٹرو ولد عبد الرشید، مشتاق احمد خان المعروف جمال ولد غلام حسن ساکنان آریزل، فاروق احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی ساکنہ کرالنیو شامل ہیں۔ جبکہ گروہ کی ایک خاتون ممبر کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم پولیس نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو ملزمان کی تحویل سے شکایت کنندہ سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی، چاقو سمیت دیگر اشیاء کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء، حراست میں لئے گئے افراد کے ذاتی موبائل فونز سے قابل اعتراض ویڈیوز/تصاویر برآمد کرکے انہیں بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ پولیس نے بھتہ خور گینگ کا پردہ فاش کیا

Last Updated : Jul 21, 2022, 9:00 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.