ETV Bharat / state

Sajad lone on Article 370 دفعہ 370کے حق میں کشمیری ایک ہی صف میں ہیں، سجاد لون - دفعہ 370منسوخی عوامی جذبات

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

a
a
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 1:20 PM IST

پیپلز کانفرنس نے کیا یاریکھا، بڈگام میں کنونشن کا انعقاد

بڈگام (جموں و کشمیر) : ’’جموں و کشمیر میں تقریباً سو فیصد آبادی دفعہ 370کے حق میں ہے اور اس کی منسوخی کے خلاف سبھی افراد ایک ہی صف میں شامل ہیں۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے سب سے پہلے سپریم کورٹ میں اس کی منسوخی کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے پارٹی کنونشن کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

قبل ازیں، پیپلز کانفرنس کی جانب سے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے یاریکھا علاقے میں ایک کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ کنونشن کے حاشیہ پر سجاد غنی لون نے کہا کہ ان کی پارٹی نے سب سے پہلے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف عرضی دائر کی تھی اور عدالت عظمیٰ میں جاری سماعت کے دوران محمد اکبر لون کے نمائندے وکیل کپل سبل اور ایک این جی او کے وکیل کے بعد پیپلز کانفرنس کے وکیل بھی اپنے دلائل، نکات پانچ رکنی آئینی بیچ کے سامنے رکھیں گے۔

دفعہ 370کی منسوخی کی چوتھی برسی کے موقع پر خوشی منائے جانے کے حوالہ سے سجاد غنی لون نے کہا: ’’سو سے بھی کم افراد اگر خوشی منائیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ دفعہ 370کے حوالہ سے جموں و کشمیر کی تقریباً سو فیصد آبادی کے جذبات و احساسات یکساں اور بالکل بھی مختلف یا متصادم نہیں، تاہم اس کی منسوخی کے خلاف احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Article 370 Abrogation Anniversary حقیقت میں پانچ اگست جموں و کشمیر کیلئے کالا دن ہے، سجاد غنی لون

سجاد لون نے دعویٰ کیا کہ پیپلز کانفرنس گراس روٹ لیول سے شروع ہوئی ہے اور عوام کے دکھ سے پوری طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اگر ہماری سرکار منتخب ہوتی ہے تو جموں و کشمیر میں گراس روٹ لیول پر بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.