ETV Bharat / state

Drug Smuggling Case in Baramulla بارہمولہ میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار - بونیار میں منشیات فروش خاتون گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار علاقے میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے لاکھوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی ہے جن میں ایک خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے۔ وہیں شیری سے تین منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ woman drug dealer arrested in Baramulla

Drug Smuggling Case in Baramulla
Drug Smuggling Case in Baramulla
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 2:12 PM IST

بارہمولہ میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں میں سے تین کو ایک ناکہ کے دوران شیری میں جبکہ ایک خاتون سمیت چار دیگر کو بونیار میں گرفتار کیا گیا۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ پیر زادہ اعجاز احمد کی نگرانی میں انسپکٹر وسیم جہانگیر، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیری، کی مدد سے شیری مارکیٹ میں ایک ناکہ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ناکہ پارٹی کو دیکھ کر منشیات فروشوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں دھر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 63 گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا اور تینوں کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد پنڈت ولد محمد حیات پنڈت ساکن گانٹہ مولہ پائین، وحید بشیر ولد بشیر احمد لون اور مشتاق احمد لون ولد علی محمد لون ساکنان فتح شیری کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں پولیس نے بارہمولہ کے ہی بونیار علاقے میں ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی کبریٰ نذیر کی مدد سے ایس ایچ او بونیار نے بونیار میں ایک ناکے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Awantipora: اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

انہوں نے کہا کہ پولیس نے چندن واڑی سے بونیار کی طرف آ رہی ایک گاڑی زیر نمبر JK05L – 3829 میں سوار چار منشیات فروشوں کو روکا تو انہوں ناکہ کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں دھر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ذاتی تلاشی کے دوران منشیات فروشوں کی تحویل سے160 گرام ہیرائن جیسا نشہ آور مواد اور پچاس ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت اخلاق میر ولد احمد میر، کبیر احمد ولد مظفر احمد ساکنان دارا گتی لیان، عبدالقیوم خان ولد سرفراز احمد ساکن بیلہ سلام آباد اور منیبہ یونس دختر محمد یونس سدن ساکن ارن بوہ کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.