بارہمولہ: وادی کشمیر میں آئے روز خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالہ سے لوگوں کی جانب سے احتجاج ہوتے رہتے ہیں وہیں دوسری جانب پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت دور دراز اور دیہی علاقوں سمیت قصبہ جات میں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ PMGSY Road Construction in Baramulla
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ہر گائوں سڑک‘‘ مشن کے تحت عنقریب ہی ہر ایک دیہی علاقے کو سڑک سے صدر مقام کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ وہیں اس مشن کے تحت شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں PMGSY کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر انجام دی جا رہی ہے جس کے سبب لوگوں کو کافی راحت نصیب ہوئی ہے۔ PMGSY Road Construction North Kashmir
بارہمولہ کے باشنوں نے PMGSY کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’اب ہمارے بچے بھی دن میں اسکول، کالج جاکر شامل کو آرام سے اپنے گھر پہنچ پائیں گے۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’سڑک کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔‘‘ مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ PMGSY نے سوپور کے زینگیر، ہرد شہوہ، مربل، گجر پتی زالورہ، وٹلب، رام پورہ، راج پورہ جیسے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو راحت فراہم کرنے غرض سے سڑک تعمیر کی جس سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی۔
محکمہ PMGSY کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہمولہ کے مختلف چھوٹے بڑے دیہات میں لوگوں کے مشکلات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور مستقبل میں سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔