ETV Bharat / state

Horticulture organized Awareness Camp بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ - محکمہ باغبانی تربیتی کیمپ

تربیتی پروگرام کے دوران نوجوانوں کو محکمہ باغبانی کی جانب سے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تاکہ وہ مستقبل میں خود روزگار کما سکیں۔Horticulture organized Awareness Programme

بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ
بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 11:53 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں محکمہ باغبانی کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تربیتی پروگرام میں سوپور اور رفیع آباد سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کے دوران نوجوانوں کو محکمہ باغبانی کی جانب سے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تاکہ وہ مستقبل میں خود روزگار کما سکیں۔Horticulture organized Awareness Camp in Sopore

بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ

ٹریننگ پروگرام میں کم از کم بیس طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران محکمہ کی جانب سے چھوٹے صنعتی یونٹس خصوصاً سیب اور ناشپاتی سے جوس نکلانے اور ٹمیٹو کیچ اپ (Tomato Ketchup) تیار کرنے کی ٹریننگ اور اس حوالہ سے حکومتی امداد وغیرہ کی جانکاری دی گئی۔ افسران کے مطابق اس طرح کے یونٹس سے نہ صرف نوجوان خود روزگار کما سکتے ہیں بلکہ دوسرے بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔Horticulture organized Awareness Programme in Sopore

ٹریننگ پروگرام میں نوجوانوں کی شرکت اور دلچسپی پر محکمہ ہارٹی کلچر نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات نے تربیتی پروگرام کو مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے دوران انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ جوس نکلانے کی تربیت کے علاوہ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کی بھی جانکاری دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.